حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ایران جنگ میں دھکیلا،امریکی فوجیوں کی زندگی خطرے میں ،کملا ہیرس Home / بین الاقوامی /

نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ایران جنگ میں دھکیلا،امریکی فوجیوں کی زندگی خطرے میں ،کملا ہیرس

ایڈیٹر - 19/04/2026
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ایران جنگ میں دھکیلا،امریکی فوجیوں کی زندگی خطرے میں ،کملا ہیرس

واشنگٹن: امریکا کی سابق نائب صدر کملا ہیرس نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف محاذ آرائی پر آمادہ کیا، حالانکہ یہ اقدام امریکی عوام کی خواہشات کے برعکس تھا۔

اپنے بیان میں کملا ہیرس نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو ایک ایسے تنازع میں جھونکا گیا جس میں امریکی شہریوں کی کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے نہ صرف خطے میں عدم استحکام بڑھایا بلکہ امریکی فوجیوں کی جانوں کو بھی خطرات سے دوچار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگی پالیسی عوامی امنگوں سے متصادم تھی اور اس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھی۔ کملا ہیرس کے مطابق امریکا کو ایسے تنازعات سے دور رہنا چاہیے جو براہ راست قومی مفادات سے ہم آہنگ نہ ہوں۔

سابق نائب صدر نے زور دیا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جانی چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ تناؤ پر عالمی سطح پر تشویش پائی جارہی ہے، جبکہ مختلف عالمی حلقے کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل آگے بڑھانے پر زور دے رہے ہیں۔ دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان 15 روزہ جنگ بندی کی مدت کے اختتام میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں۔