حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ نرخ میں 4500 روپے کا بڑا اضافہ Home / پاکستان /

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ نرخ میں 4500 روپے کا بڑا اضافہ

ایڈیٹر - 18/04/2026
سونے  کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ نرخ میں 4500 روپے کا بڑا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
صرافہ بازار کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی کرنسی کی قدر میں تبدیلی کے باعث اندرون ملک قیمتوں پر براہ راست اثر پڑ رہا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد سونے کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے شہریوں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھات کی جانب مبذول ہوگئی ہے، جبکہ شادی بیاہ کے سیزن میں بھی قیمتوں میں اضافے نے خریداروں کو پریشان کردیا ہے۔