حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ہر خطرے کا جواب دیں گے، آخری سانس تک عہد نبھانے کا اعلان۔ ایرانی چیف میجر جنرل امیر حاتمی Home / بین الاقوامی /

ہر خطرے کا جواب دیں گے، آخری سانس تک عہد نبھانے کا اعلان۔ ایرانی چیف میجر جنرل امیر حاتمی

ایڈیٹر - 17/04/2026
ہر خطرے کا جواب دیں گے، آخری سانس تک عہد نبھانے کا اعلان۔ ایرانی چیف میجر جنرل امیر حاتمی

تہران: ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ خطرے یا جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اپنے قومی عہد پر آخری سانس تک قائم رہیں گی۔

آرمی ڈے کے موقع پر جاری اپنے خصوصی بیان میں میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایرانی افواج دفاعِ وطن کے لیے ہر وقت چوکس ہیں اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کی فوج قومی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی تیاری اور عزم دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کافی ہے۔

ایرانی آرمی چیف نے مزید کہا کہ قوم اور افواج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی ملک کی اصل طاقت ہے، اور اسی جذبے کے تحت ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بناتا رہے گا۔