مینگورہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بین الضلاعی گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس ترجمان کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی بخت زادہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد کاشف ولد خائستہ رحمٰن اور جمال رحیم ولد حضرت رحیم ساکنان بٹ خیلہ ضلع ملاکنڈ کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔