حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان نیوی کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ Home / پاکستان /

پاکستان نیوی کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

ایڈیٹر - 16/04/2026
پاکستان نیوی  کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، جس میں ہدف کو دور فاصلے سے انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میزائل جدید گائیڈنس سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو بدلتی جنگی صورتحال میں مؤثر انداز سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تجربے کا مشاہدہ کیا، جبکہ اس موقع پر سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم بھی موجود تھی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی تکنیکی خود کفالت اور دفاعی صلاحیتوں میں پیش رفت کا مظہر ہے۔ صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے اس کامیابی پر متعلقہ ٹیم کو سراہا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک بحریہ سمندری دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے اور علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنا رہی ہے۔