لاہور: ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی ٹیکنیکل ٹریڈ سینٹر پر چھاپہ مار کر 26 پاسپورٹس برآمد کر لیے اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت عمران خان کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر بغیر لائسنس دفتر چلا کر بیرون ملک ویزوں کے نام پر شہریوں سے رقم بٹور رہا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم العمران ٹیکنیکل ٹریڈ سینٹر کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔