تہران: ایران کی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی بحریہ کی جانب سے ایرانی سمندری حدود کی ناکہ بندی جاری رہی تو وہ بحیرۂ احمر سے ہونے والی بین الاقوامی تجارت کو معطل کر سکتی ہیں۔
ایرانی فوج نے امریکی اقدامات کو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بندرگاہوں کا محاصرہ ناقابل قبول ہے۔ خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور تجارتی راستوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
فوجی حکام کے مطابق، اگر ناکہ بندی ختم نہ کی گئی تو خلیج فارس اور بحیرۂ عمان کے راستے ہونے والی برآمدات و درآمدات بھی متاثر ہو سکتی ہیں، جس کے خطے اور عالمی تجارت پر وسیع اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔