وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی چیئرمین عمران خان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے احساس فیول سپورٹ پروگرام کے ذریعے صوبے کے کسانوں کو برارست ریلیف فراہم کررہے ہیں، جس کا مقصد زرعی لاگت میں کمی اور گندم کی پیداوار میں اضافہ یقینی بنانا ہے۔
اہلیت اور طریقہ کار:
یہ پروگرام اُن کسانوں کے لیے مخصوص ہے جنہوں نے رواں سیزن میں گندم کی کاشت کی ہے۔ ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کسان اس اسکیم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
مالی معاونت:
حکومت کی جانب سے فی ایکڑ 1500 روپے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ایندھن کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔
رجسٹریشن اور تصدیق:
اب تک خیبر پختونخوا میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے گندم کے کاشتکاروں کی تصدیق مکمل کی جا رہی ہے۔ یہ تصدیق محکمہ زراعت کے فیلڈ اہلکاروں نے خود کھیتوں میں جا کر کی ہے تاکہ صرف مستحق کسانوں کو ہی فائدہ پہنچے۔
یہ پروگرام نہ صرف کسانوں کے لیے فوری مالی سہولت فراہم کرے گا بلکہ زرعی پیداوار میں اضافہ، خود کفالت اور صوبے کی معیشت کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔