حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد، تعلیمی مواقع کا آخری الارم! داخلوں کی ڈیڈ لائن قریب، طلبہ کیلئے اہم خبر Home / پاکستان /

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد، تعلیمی مواقع کا آخری الارم! داخلوں کی ڈیڈ لائن قریب، طلبہ کیلئے اہم خبر

ایڈیٹر - 14/04/2026
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد، تعلیمی مواقع کا آخری الارم! داخلوں کی ڈیڈ لائن قریب، طلبہ کیلئے اہم خبر

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں مختلف تعلیمی پروگرامز کے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بی اے، اے ڈی ای اور بی ایس پروگرامز میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کیلئے آخری تاریخ 15 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد داخلہ لیٹ فیس کے ساتھ بھی حاصل کیا جا سکے گا، تاہم طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت اپنے داخلہ فارم جمع کرائیں تاکہ کسی قسم کی اضافی فیس یا مشکلات سے بچا جا سکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھر میں فاصلاتی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ہر سال ہزاروں طلبہ ان پروگرامز سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

یونیورسٹی حکام نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ داخلے کی آخری تاریخ سے قبل اپنا عمل مکمل کریں تاکہ تعلیمی سال میں کسی تاخیر کا سامنا نہ ہو۔