بیجنگ : مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں چین نے ایران کی کھل کر حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عالمی برادری کو واضح پیغام دیا ہے کہ ایران کے ساتھ چین کے تجارتی اور توانائی کے معاہدوں کا احترام کیا جائے اور کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت سے گریز کیا جائے۔
آبنائے ہرمز عالمی مفاد کے لیے اہم ہے: چینی وزیر دفاع
چینی وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جن نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ چین کے بحری جہاز آبنائے ہرمز کے راستے اپنی تجارتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے اور یہ راستہ چین کے لیے کھلا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ اور مستحکم رکھنا صرف خطے کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔
معاہدوں کا تحفظ اور علاقائی استحکام
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اپنی توانائی کے تحفظ اور فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ ترجمان نے زور دیا کہ اہم آبی راستوں کو بلا رکاوٹ اور محفوظ رکھنا عالمی معیشت کے لیے ناگزیر ہے۔
امریکہ ایران مذاکرات پر ردعمل
اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ امریکہ اور ایران مذاکرات کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ:
چینی وزیر دفاع نے اعادہ کیا کہ چین دنیا میں امن و استحکام کا خواہشمند ہے اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے۔ بیجنگ کا یہ سخت موقف ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنے اسٹریٹجک پارٹنر ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی یا تجارتی رکاوٹ کو قبول نہیں کرے گا۔