وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، سوات مرکزی اداروں کیخلاف عوام کے شکایات حل کرنے کے لیے کوشاں، باجوڑ کے رہائشی کا مسئلہ حل کردیا۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ سوات، آفس میں درخواست گزار عبدالجبار سکنہ بالولئی تحصیل خار ضلع باجوڑ کے شکایات پر سماعت ہوئی۔
جسمیں درخواست گزار نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل (اے ایچ پی سی) کے خلاف شکایات کی تھی۔ شکایت کے مطابق، تمام ضابطہ جاتی تقاضے مکمل کرنے اور فیس جمع کروانے کے باوجود نہ تو لائسنس/سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا اور نہ ہی ادارے کی جانب سے مناسب رہنمائی یا رابطہ فراہم کیا گیا، جس کے باعث درخواست گزار کو شدید ذہنی دباؤ اور پیشہ ورانہ رکاوٹوں کا سامنا رہا۔وفاقی محتسب سیکرٹریٹ سوات کے ریجنل ہیڈ محمد مشتاق جدون کے ہدایات پر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل نے شکایت کنندہ عبدالجبار کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لائسنس / جاری کیا اور اس کی شکایت کا ازالہ کیا گیا۔وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، سوات عوامی شکایات کے بروقت اور مؤثر ازالے کے لیے پرعزم ہیں۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ وفاقی اداروں سے متعلق اپنے شکایات دیے گئے نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔ 03108147718, جو بغیر کسی فیس اور وکیل کے دو ماہ کے اندر اندر حل کیا جائیگا۔ وفاقی محتسب کا ادارہ عوامی خدمت کے لیے قائم ہے۔ شہری بلا خوف و خطر بدعنوانی، ناانصافی یا تاخیر کے خلاف اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ انصاف کی بروقت فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔