تهران ۔ ایران نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے آغاز سے اب تک 3300 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ایرانی عدلیہ کے ماتحت لیگل میڈیسن آرگنائزیشن کی تازور پورٹ کے مطابق 3375لاشوں کی شناخت کی جاچکی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2875 مرد اور 496 خواتین شامل ہیں، جبکہ تہران، ہرمزگان اور اصفہان صوبوں میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سینکڑوں بچے بھی شہید ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں سات شیر خوار بچے (ایک سال سے کم عمر ) ، 255 بچے جن کی عمریں ایک سے 12 سال کے درمیان تھیں اور 121 نوجوان جن کی عمریں 13 سے 18 سال کے درمیان تھیں ۔
جاں بحق افراد میں افغان ، شامی، ترک، پاکستانی ، چینی ، عراقی اور لبنانی شہری بھی شامل ہیں۔