سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں ایک ہی دن میں 7 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 5 سعودی اور 2 اردنی باشندوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزا سنائی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں 2026 کے آغاز سے اب تک منشیات سے متعلق مقدمات میں 38 افراد کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔