حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات میں موٹر سائیکل چور بین الاضلاعی گینگ بے نقاب، مینگورہ پولیس کی کارروائی Home / پاکستان /

سوات میں موٹر سائیکل چور بین الاضلاعی گینگ بے نقاب، مینگورہ پولیس کی کارروائی

ایڈیٹر - 12/04/2026
سوات میں موٹر سائیکل چور بین الاضلاعی گینگ بے نقاب، مینگورہ پولیس کی کارروائی

سوات کے علاقے مینگورہ میں پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الضلاعی گینگ کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 8 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی ایس ڈی پی او سٹی بخت زادہ خان کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، جبکہ ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس حکام کے مطابق برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں سوات کے مختلف تھانوں کی حدود سے چوری کی گئی تھیں، جنہیں بعد ازاں ملزمان دیگر اضلاع میں منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران گینگ کے دیگر ارکان اور مزید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے۔

پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔