اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
تل ابیب میں مظاہرین نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور وزیر اعظم سے تمام جنگیں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران مظاہرین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ’’جنگ بند کرو، نسل کشی بند کرو‘‘۔
دوسری جانب اسرائیل کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف یائر گولن کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو دباؤ میں ہیں، نیتن یاہو جانتے ہیں کہ جنگ کے مقاصد حاصل نہیں ہوئے، جیتنے والے کو اپنی فتح کا اعلان دہرانے کی ضرورت نہیں، نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔