حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران امریکا مذاکرات ختم، فریقین کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے ایرانی میڈیا Home / پاکستان /

ایران امریکا مذاکرات ختم، فریقین کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے ایرانی میڈیا

ایڈیٹر - 12/04/2026
ایران امریکا مذاکرات ختم، فریقین کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے ایرانی میڈیا

ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات ختم ہو گئے ہیں، فریقین کسی سمجھوتے پر نہ پہنچ سکے۔

ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکہ کے حد سے زیادہ مطالبات نے مشترکہ فریم ورک اور معاہدے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں اور آبنائے ہرمز اور ایٹمی حقوق سمیت متعدد مسائل مذاکرات میں اختلاف کا باعث بنے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ نے وہ سب کچھ مانگ لیا ہے جو اسے جنگ کے دوران حاصل نہ ہو سکا اور معاہدے پر نہ پہنچنے کے باوجود ہرمز کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔