حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
93 فیصد عوام جنگ بندی کی حکومتی کوششوں کے حامی Home / پاکستان /

93 فیصد عوام جنگ بندی کی حکومتی کوششوں کے حامی

ایڈیٹر - 11/04/2026
93 فیصد عوام جنگ بندی کی حکومتی کوششوں کے حامی

کراچی۔ جنگ بندی کی کوششوں میں حکومت کو عوام کی بھر پور سپورٹ حاصل ہے۔ گیلپ کے تازہ ترین سروے میں سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں 93 فیصد عوام، جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کراتے ہیں اور 80 فیصد امن کیلئے پرامید ہیں۔

8 اور 19 اپریل کو ہونے والے سروے میں سامنے آیا کہ 82 فیصد عوام، جنگ بندی کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں سے واقف ہے، جبکہ 46 فیصد عوام نے کہا کہ وہ ایک زبردست ڈیل کے بارے میں سن رہے ہیں ۔

93 فیصد عوام نے جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت کی ہے، جن میں 72 فیصد ایسے ہیں جو اس کی پر زور حمایت کرتے ہیں، جبکہ ثالثی سے گریز کرنے والوں کی تعداد بہت کم رہی۔

سروے کے مطابق 80 فیصد شہری سمجھتے ہیں کہ جنگ بندی سے معاملہ امن کی طرف جائے گا اور ان میں سے بھی 44 فیصد ایسے ہیں
جو امن کیلئے بہت زیادہ پرامید ہیں۔