حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران امریکہ جنگ بندی ،پاکستان نے دنیا کو 3 کھرب ڈالر کا فائدہ پہنچا دیا Home / پاکستان /

ایران امریکہ جنگ بندی ،پاکستان نے دنیا کو 3 کھرب ڈالر کا فائدہ پہنچا دیا

ایڈیٹر - 11/04/2026
ایران امریکہ جنگ بندی ،پاکستان نے دنیا کو 3 کھرب ڈالر کا فائدہ پہنچا دیا

اسلام آباد ۔ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی کے نتیجے میں ممکنہ جنگ ملنے کے ساتھ ساتھ عالمی مالیاتی منڈیوں کو بھی بڑا معاشی فائدہ پہنچا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایس اینڈ پی 1500انڈیکس میں تقریبا 2.9 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، اور دنیا بھر کی مارکیٹوں میں بھی اسی نوعیت کا رد عمل سامنے آیا۔

عالمی مالیاتی منڈیوں کی مجموعی مالیت تقریبا 125 کھرب ڈالر ہے، اس لحاظ سے 2.9 فیصد اضافہ دنیا کیلئے تقریبا 3.6 کھرب ڈالر کے فائدے کے برابر بنتا ہے، ادھر چینی عالمی امور کے معروف ماہر وکٹر گاو نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو جنگ بندی ممکن بنانے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کا کریڈٹ دینا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کی ثالثی اور سفارتی رابطے نہ ہوتے تو دنیا ایک بڑے معاشی بحران سے دو چار ہوسکتی تھی۔ چینی ماہر نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امن کوششوں کو بھی سراہا۔