حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ملاکنڈ بورڈ امتحانات کی ڈیوٹی میں غفلت، سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ امتحانی ڈیوٹی سے برخاست Home / پاکستان /

ملاکنڈ بورڈ امتحانات کی ڈیوٹی میں غفلت، سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ امتحانی ڈیوٹی سے برخاست

ایڈیٹر - 11/04/2026
ملاکنڈ بورڈ امتحانات کی ڈیوٹی میں غفلت، سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ امتحانی ڈیوٹی سے برخاست

تیمرگرہ: بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملاکنڈ کے کنٹرولر امتحانات حافظ ڈاکٹر ایاز احمد نے جاری میٹرک امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں بدانتظامی ، موبائل فون کے استعمال اور کمزور نگرانی پر دو امتحانی مراکز کے ذمہ دار افسران کو فوری طور پر ڈیوٹی سے فارغ کر دیا ، دفتر کنٹرولر امتحانات سے جاری کردہ سرکاری حکمنامے کے مطابق امتحانی سنٹر نمبر 355 کے سپرٹینڈنٹ اور امتحانی سنٹ نمبر 299 کے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کو کوتاہی برتنے ، امتحانی ہال میں موبائل فون کے استعمال کو نہ روکنے اور کمزور کنٹرول کی بنیاد پر امتحانی ڈیوٹی سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ، حکمنامے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کی غفلت اور کوتاہی کے سخت منفی نتائج مرتب ہوتے ہیں اور آئندہ اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکمنامے میں امتحانی عملے کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ امتحانی مراکز کو موبائل فونز سے مکمل طور پر پاک رکھنا اور فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی تحفظات سے اجتناب کرنا ان کی بنیادی ذمہ داری ہے،  ملاکنڈ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائی اس بات کا واضح پیغام ہے کہ امتحانات کی شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے میں کسی بھی سطح پر سمجھو تہ نہیں کیا جائے گا۔