حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان آتے وقت امریکی نائب صدر سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا کہا Home / بین الاقوامی /

پاکستان آتے وقت امریکی نائب صدر سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا کہا

ایڈیٹر - 10/04/2026
پاکستان آتے وقت امریکی نائب صدر سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا کہا

امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کیلئے نائب صدر جے ڈی وینس کی روانگی سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جس خواہش کا اظہارکیا یا انہیں جن نکات پر عمل کرنے کا کہا ان میں سے بعض تفصیلات میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آ گئی ہیں 
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو ایران کے ساتھ جاری کشیدگی سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کوشش کریں کہ مزاکرات کامیابی کی طرف بڑھیں۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جے ڈی وینس ٹرمپ انتظامیہ میں جنگ کے سب سے بڑے مخالف سمجھے جاتے ہیں اور ماضی میں بھی وہ جنگ کے خلاف مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں۔
قبل ازیں ایک امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے وہ پرامید ہیں۔ٹرمپ نے مزید انکشاف کیا کہ بنیامین نیتن یاہو نے ان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور لبنان پر حملوں میں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کے مطابق بات چیت کے بعد اسرائیلی حملوں میں واضح کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں ہونے والے یہ مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ امن معاہدے کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔