حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کوئی پاگل ہو گا جو جو اس کا میابی پر خوش نہ ہوگا پاکستان و پاک فوج زندہ باد۔ محمود خان اچکزئی Home / سیاست /

کوئی پاگل ہو گا جو جو اس کا میابی پر خوش نہ ہوگا پاکستان و پاک فوج زندہ باد۔ محمود خان اچکزئی

ایڈیٹر - 09/04/2026
کوئی پاگل ہو گا جو جو اس کا میابی پر خوش نہ ہوگا پاکستان و پاک فوج زندہ باد۔ محمود خان اچکزئی

اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی پاگل ہی ہو گا جو اس کا میابی پر خوش نہ ہو، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ تمام اکابرین کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی پاگل ہی ہوگا جو اس کا میابی پر خوش نہ ہو، ہمارے اختلافات بہت زیادہ ہیں لیکن ان حالات میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، ہم خیر اور تقوی کے طور پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں، ہم اتنے جاہل نہیں، ہم تعاون کریں گے، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹرمپ کی انا مسئلہ ہے، وہ سمجھتے تھے ایران سرینڈر کر جائے گا۔ محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی نعمتوں سے بھرا پڑا ہے پھر ہم کیوں بھیک مانگتے ہیں، یہ موقع آسمان سے آیا ہے، اسے گنوانا نہیں چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اس ملک کا رہنے والا ہے،اس سے بات کریں، ہم جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملیں گے اور انہیں اپنی باتوں پر راضی کر لیں گے، آج تک جتنی بھی تحریکیں چلی ہیں بانی پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ مقبولیت ملی ہے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالنا جرم ہے اور خواجہ آصف الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کریں۔