وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے متعلق گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں جنگ بندی پر مبارکباد دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان امریکا سے براہ راست مذاکرات کے باضابطہ آغاز پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے رواں ہفتے اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش بھی کی جسے ایرانی صدر نے قبول کر لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے اپنے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر مسعودپزشکشیان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران اور امریکا کے درمیان عارضی جنگ بندی کے لیے پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔