حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
1 کروڑ 40 لاکھ رجسٹرڈ ایرانی وطن کیلئے جان قربان کرنے کو تیار Home / بین الاقوامی /

1 کروڑ 40 لاکھ رجسٹرڈ ایرانی وطن کیلئے جان قربان کرنے کو تیار

ایڈیٹر - 08/04/2026
1 کروڑ 40 لاکھ رجسٹرڈ ایرانی وطن کیلئے جان قربان کرنے کو تیار

 تهران ۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد قابل فخر ایرانی وطن کے دفاع میں رضا کارانہ طور پر جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا میں خود بھی ایران کے لیے قربانی دینے والوں میں شامل ہوں اور رہوں گا۔

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک بھر سے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف لڑنے کیلیے خود کو رجسٹرڈ کرالیا ہے۔

ایرانی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دس روز پہلے عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ ملک کی خود مختاری یقینی بنانے کیلئے ایرانی فوج میں شامل ہوں جس پر بھر پور ردعمل سامنے آیا ہے۔