لیبیا میں ایک اور کشتی ڈوبنے سے 70 سے زائد افراد سمندر میں ہمیشہ کے لیے کھو گئے۔
کشتی حادثہ سمندر بنا درجنوں پاکستانیوں کی آخری آرام گاہ یہ کشتی حادثہ ایک دل دہلا دینے والا سانحہ بن کر سامنے آیا ہے، جس میں ساٹھ سے زائد پاکستانی شہری ہمیشہ کے لیے سمندر کی گہرائیوں میں گم ہو گئے۔ یہ حادثہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے بلکہ پوری قوم کو غم اور افسوس میں مبتلا کر گیا ہے۔
سمندر میں لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں کا زیادہ تر تعلق فیصل آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، کے پی کے پشاور، اور گجرات سے بتایا جا رہا ہے۔
لیبیا کے تاجورا علاقے سے روانہ ہونے والی یہ کشتی ڈوبی۔ کشتی پر تقریباً 105 تارکین وطن سوار تھے، جس میں زیادہ تر پاکستانی شہری تھے۔ حادثے کے بعد 32 افراد ہی بچ پائے۔
دو لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ 70 سے زائد افراد ہمیشہ کےلیے سمندر میں لاپتہ ہوگئے۔ بچ جانے والے اور برآمد شدہ لاشیں اٹلی کے جزیرہ لمپیڈوسا پہنچائی گئی ہیں۔