اٹلی متنازع گفتگو کے بعد پاکستانی امام علی کاشف ڈی پورٹ، حکام کا سخت ایکشن۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی امام نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران نہ صرف کم عمری کی شادی کے حوالے سے بات کی بلکہ یہ بھی کہا کہ اگر کوئی بچی بالغ ہو جائے تو 9 سال کی عمر میں بھی اس کی شادی ممکن ہو سکتی ہے۔
ان کا یہ بیان سامنے آتے ہی تیزی سے وائرل ہو گیا اور اطالوی عوام و حکام کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔ اٹلی کی وزارت داخلہ نے اس بیان کو ملکی قوانین اور سماجی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کی اور ان کا قیام ختم کر دیا۔
بعد ازاں انہیں فوری طور پر پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ اٹلی سمیت یورپ میں شادی کی قانونی عمر 18 سال مقرر ہے اور اس سے کم عمر شادی پر سخت پابندی ہے، اسی لیے ایسے بیانات کو نہایت سنجیدگی سے لیا گیا۔