حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
آبنائے ہرمز سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہازوں کے گزرنے کی منظوری۔ Home / بین الاقوامی /

آبنائے ہرمز سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہازوں کے گزرنے کی منظوری۔

ایڈیٹر - 05/04/2026
آبنائے ہرمز سے انسانی ہمدردی  کی بنیاد پر جہازوں کے گزرنے کی منظوری۔

تهران۔ ایران نے آبنائے ہرمز کے ذریعے ضروری سامان اور انسانی امدادی اشیاء لے جانے والے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ اقدام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے تا کہ ایران کی بندرگاہوں یا بحیرہ عمان جانے والے جہازوں کی نقل و حمل آسان بنائی جا سکے ،

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے آبنائے ہرمز کے ذریعے سامان کی ترسیل کے حوالے سے نئی ہدایات بھی جاری کی ہیں، جس کا مقصد انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔