تهران ۔ ایرانی افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابو الفضل شیکر چی نے کہا ہے کہ جنگ میں ایران کی اسٹریٹجی امریکی افواج کو عرب ممالک سے نکالنا ہے۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق شیکر چی نے ایرانی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس خطے کو امریکی فوجی اہلکاروں کیلئے ناقابل برداشت بنایا جائے گا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران امریکی افواج پر اس وقت تک شدید دباؤ ڈالتا رہے گا جب تک وہ وہاں سے نہیں نکل جاتے ۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بناتا رہے گا۔
امریکی فوجیوں کو حملوں سے بچنے کیلئے ہوٹلوں اور بندرگاہوں میں پناہ لینے پر مجبور کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی امریکی زمینی کاروائی کو قتل گاہ میں تبدیل کر دیا جائے گا جس کا مقصد اتنا بھاری نقصان پہنچاتا ہے کہ آنے والی امریکی نسلیں فوج میں شامل ہونے سے خوفزدہ ہو جائیں گی۔
آبنائے ہرمز سے متعلق انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو امریکی اور اسرائیلی جہازوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ انہیں کسی بھی بہانے تک رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔