حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
میاں نواز شریف کی مداخلت، پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا سبب Home / پاکستان /

میاں نواز شریف کی مداخلت، پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا سبب

ایڈیٹر - 04/04/2026
میاں نواز شریف کی مداخلت، پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا سبب

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد حکومتی سطح پر عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان تفصیلی مشاورت ہوئی، جس میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے اثرات اور عوامی مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پٹرولیم قیمتوں میں کمی سمیت مختلف ریلیف اقدامات پر غور کیا گیا، تاکہ عوام پر پڑنے والے معاشی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ اس موقع پر نواز شریف نے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ پٹرول کی قیمت میں کمی کے ذریعے عوام کو فوری سہولت فراہم کی جائے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قیادت کی تجاویز کی روشنی میں قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جلد فیصلہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے کفایت شعاری مہم کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ دنوں میں مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کا اعلان کر سکتی ہے، جس سے عوام کو اضافی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔