تل ابیب: اسرائیلی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں گرائے گئے امریکی ایف-15 جنگی طیارے کے عملے میں شامل دو پائلٹس میں سے ایک کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا، بالخصوص چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک پائلٹ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم دوسرے پائلٹ کے بارے میں تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
عہدیدار نے مزید واضح کیا کہ اس ریسکیو کارروائی میں اسرائیل کا کوئی براہ راست کردار نہیں ہے اور یہ آپریشن دیگر متعلقہ فریقین کی جانب سے انجام دیا گیا۔
واقعے سے متعلق مزید معلومات اور آزاد ذرائع سے تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی کے تناظر میں اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔