حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکہ میں بڑی عسکری تبدیلی، آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج عہدے سے برطرف Home / بین الاقوامی /

امریکہ میں بڑی عسکری تبدیلی، آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج عہدے سے برطرف

ایڈیٹر - 03/04/2026
امریکہ  میں بڑی عسکری تبدیلی، آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج عہدے سے برطرف

واشنگٹن: امریکا میں اعلیٰ عسکری قیادت میں اہم تبدیلی سامنے آئی ہے، جہاں وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع ایسے فوجی سربراہ کے خواہاں ہیں جو عسکری امور میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اپنے پالیسی وژن کے مطابق مؤثر انداز میں کام کر سکے۔ اس فیصلے کو امریکی دفاعی پالیسی میں ممکنہ تبدیلیوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
جنرل رینڈی جارج کو 2023 میں سینیٹ کی منظوری کے بعد آرمی چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا تھا، اور ان کی مدت ملازمت 2027 تک جاری رہنی تھی۔ تاہم، مقررہ مدت سے قبل ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جو ایک غیر معمولی اقدام تصور کیا جا رہا ہے۔
جنرل جارج ماضی میں سابق وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے دور میں سینئر ملٹری اسسٹنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کا شمار تجربہ کار فوجی افسران میں ہوتا ہے، جنہوں نے خلیجی جنگ، عراق اور افغانستان سمیت مختلف اہم عسکری محاذوں پر خدمات سرانجام دیں۔
ذرائع کے مطابق آرمی کے وائس چیف آف اسٹاف جنرل کرسٹوفر لانیو کو قائم مقام آرمی چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ وہ اس سے قبل وزیر دفاع کے ملٹری ایڈ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امریکی عسکری قیادت میں وسیع تر پالیسی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا سکتے