حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
دیر لوئر میں جیولری چوری کا معمہ حل، پولیس نے ملزمان کو دھر لیا Home / پاکستان /

دیر لوئر میں جیولری چوری کا معمہ حل، پولیس نے ملزمان کو دھر لیا

ایڈیٹر - 02/04/2026
دیر لوئر میں جیولری چوری کا معمہ حل، پولیس نے ملزمان کو دھر لیا

دیر لوئر: ثمرباغ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے زیورات چوری میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت ہدایت اللہ اور ریحان اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں 27 رمضان کی رات ایک کامیاب آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے قبضے سے تقریباً 17 تولہ سونا اور واردات میں استعمال ہونے والا ایک گرائنڈر بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ہونے کا اقرار کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فرقان بلال نے کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اسی طرح مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔