حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور میں بڑی سازش ، سابق ڈپٹی اسپیکر کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار Home / پاکستان /

پشاور میں بڑی سازش ، سابق ڈپٹی اسپیکر کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار

ایڈیٹر - 02/04/2026
پشاور میں بڑی سازش ، سابق ڈپٹی اسپیکر کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار

پشاور  میں سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سابق ڈپٹی اسپیکر  محمود خان کو نشانہ بنانے کی ایک مبینہ سازش ناکام بنا دی، جس کے دوران دو مشتبہ ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں ممکنہ حملے سے قبل ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک منصوبہ بندی کے تحت سابق ڈپٹی اسپیکر کو ہدف بنانے کی تیاری میں تھے۔

گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کو اس کارروائی کے لیے مالی معاونت فراہم کی گئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ اس منصوبے کے پس پردہ موجود عناصر اور ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ سکیورٹی اداروں نے واقعے کے بعد شہر میں نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔