اسلام آباد ۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کے سفارت تیکر دار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ذمہ دارانہ موقف، دانشمندانہ سفارت کاری کو سراہتے ہیں۔
پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ملکوں پر حملے شدید تشویش کا باعث ہیں، جارحانہ اقدامات خود مختار ریاستوں کے خلاف بلا جواز جارحیت ہیں۔
سعودی سفیر نے کہا کہ حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جملوں میں قیمتی جانی نقصان ہوا ہے، رہائشی علاقوں ، شہری تنصیبات اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ، خطے میں استحکام سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔