لندن ۔عالمی تنازعات کے نتیجے میں ہونے والے معاشی نقصان پر نظر رکھنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ ایران جنگ سے امریکہ کو روزانہ تقریبا دو ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے براؤن یونیورسٹی کے جنگی لاگت کے منصوبے کی ڈائریکٹر سٹیفنی سیویل کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں اور فوجی اخراجات ، امریکی اثاثوں کو پہنچنے والے نقصانات اور دیگر اخراجات کی مد میں اس جنگ سے امریکیوں کو پہلے ہی دسیوں ارب ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے۔
سیویل کا کہنا ہے کہ جنگ کے نتیجے عوامی قرضوں میں روزانہ کی بنیاد پر بہت بڑی رقم کا اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پیٹاگون نے مارچ کے آغاز میں کانگریس کو بتایا تھا کہ جنگ کے پہلے چھ دنوں میں 11.3 ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔ سیویل کے خیال میں در حقیقت یہ لاگت اس سے کہیں زیادہ ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے دفاعی بجٹ کی ما ہر لنڈ الائمر کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اس جنگ پر پہلے ہی تقریبا روزانہ کی بنیاد پر دو ارب ڈالر لاگت آ رہی ہے۔