تهران ۔ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں پر امریکا اور اسرائیل کی بمباری کے باوجود عوام کی جانب سے حکومت کے حق میں مظاہرے کیے گئے ۔
گزشتہ شب ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی عام شہریوں کی طرح مظاہرے میں شرکت کی ، صدر مسعود پزشکیان کو دیکھ کر خواتین اور مردوں نے انقلاب ایران کے حق میں نعرے لگائے۔
اس کے علاوہ عوام نے صدر کو گلدستہ پیش کیا جبکہ ولی عصر چوک پر ایرانی مظاہرین نے پاکستانی عوام کا بھی شکر یہ ادا کیا اور اس دوران مظاہرین نے اردو میں تحریر پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے۔