حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عوام پرایک اور پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں، فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافے کا امکان Home / پاکستان /

عوام پرایک اور پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں، فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافے کا امکان

ایڈیٹر - 02/04/2026
عوام پرایک اور  پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں، فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ درآمدی لاگت کے مقابلے پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 200 روپے سے زیادہ کا فرق ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے تاہم نئی قیمتوں کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔