پشاور ۔ وفاقی حکومت نے مستحق خاندانوں کو پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹارگٹڈ فیول ریلیف پروگرام پر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے خیبر پختونخو اسمیت صوبائی حکومتوں سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا مانگ لیا ہے بی آئی ایس پی حکام کی جانب سے حکومت خیبر پختو نخوا کو لکھے گئے ایک مراسلے میں درخواست کی گئی ہے کہ صوبائی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو گاڑیوں کے ڈیٹا تک رسائی دینے کی ہدایات جاری کی جائیں۔
اس اقدام کا مقصد ریلیف کے حقدار افراد کی شفاف طریقے سے تصدیق کرتا ہے مراسلے کے مطابق، فیول ریلیف کے لیے بی آئی ایس پی کے ڈیٹا میں کو گاڑیوں کی ملکیت کے ریکارڈ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔
اس سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ کون سے خاندان ریلیف کے اصل حقدار ہیں۔ ڈیٹا میں درج ذیل معلومات شامل ہوں گی گاڑی کے مالک کا شناختی کارڈ نمبر (لازمی) گاڑی کی انجن پاور (CC) اور ماڈل رجسٹریشن کا سال اور نمبر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا جارہا ہے کہ پیٹرول پر سبسڈی صرف ان لوگوں کو ملے جو معاشی طور پر کمزور ہیں اور گاڑیوں کے انجمن کی صلاحیت (CC) کی بنیاد پر اس سبسڈی کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔
خط میں اس معاملے کو " انتہائی ضروری" قرار دیتے ہوئے فوری تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ یادر ہے کہ وزارت توانائی ( پیٹرولیم ڈویژن ) کی ہدایت پر اس پروگرام کو جلد از جلد فعال کرنے کے لیے ڈیٹا کی کر اس ویریفیکیشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔