حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات میں ملزم کو اقدام قتل سمیت مختلف دفعات میں مجموعی طور پر 17 سال قید اور جرمانے کی سزا Home / پاکستان /

سوات میں ملزم کو اقدام قتل سمیت مختلف دفعات میں مجموعی طور پر 17 سال قید اور جرمانے کی سزا

ایڈیٹر - 31/03/2026
سوات  میں ملزم کو اقدام قتل سمیت مختلف دفعات میں مجموعی طور پر 17 سال قید اور جرمانے کی سزا

سوات: سوات میں جوڈیشل مجسٹریٹ کبل یوسف شاہ کی عدالت نے اقدام قتل سمیت دیگر دفعات میں جرم ثابت ہونے پر ملزم ناصر خان ولد احمد گل ساکن امام ڈھیرئی کو دفعہ 324 کے تحت سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 337 ڈی کے تحت سات سال قید جبکہ دفعہ 15 اے اے کے تحت تین سال قید کی سزا سنا دی۔ تھانہ کانجو میں سال 2025 میں ملزم نے محمد زیب ولد خونہ گل پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کیا تھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے شواہد کی بنیاد پر جرم ثابت ہونے پر مذکورہ سزائیں سنائیں اور ملزم کو جرمانے کی ادائیگی کا بھی حکم دیا۔