حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایندھن کا بحران، 300 سے زائد فیول سٹیشنز بند Home / بین الاقوامی /

ایندھن کا بحران، 300 سے زائد فیول سٹیشنز بند

ایڈیٹر - 30/03/2026
ایندھن کا بحران، 300 سے زائد فیول سٹیشنز بند

ایران سے جڑی حالیہ کشیدگی اور امریکا و اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جانے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد ممالک ایندھن کے بحران کی لپیٹ میں آنا شروع ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن میں صورتحال خاصی تشویشناک ہو چکی ہے، جہاں سینکڑوں پیٹرول پمپ ایندھن کی قلت کے باعث بند ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 300 سے زائد فیول اسٹیشنز نے اپنی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد فلپائن میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں ایندھن کی قیمتیں دوگنا سے بھی تجاوز کر چکی ہیں، جس نے عوام اور کاروباری سرگرمیوں پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی توانائی سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں دیگر ممالک بھی اسی نوعیت کے بحران کا سامنا کر سکتے ہیں۔