حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ادویات کی قیمتوں میں مزید 10 سے 100 فیصدکااضافہ Home / پاکستان /

ادویات کی قیمتوں میں مزید 10 سے 100 فیصدکااضافہ

ایڈیٹر - 29/03/2026
ادویات کی قیمتوں میں مزید 10 سے 100 فیصدکااضافہ

پشاور۔ کشیدہ صورتحال کے باعث ادویات کی قیمتوں میں مزید 10 سے 100 فیصد سے زائد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ عام شہریوں خاص طور پر دائگی مریضوں کیلئے علاج جاری رکھنا دشوار ہو چکا ہے مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی کئی ادویات کی قیمتوں میں 10 سے 100 فیصد سے زائد تک کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے ،

اینٹی بائیوٹکس، پین کلرز ،شوگر و بلڈ پریشر ، معدے، السر، بواسیر، الرجی، جلدی امراض اور کھانسی سمیت روز مرہ استعمال کی متعدد ادویات مہنگی ہو گئی ہیں

بواسیر کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی کریم ٹرونولین کی قیمت 85 روپے سے بڑھ کر 290 روپے تک پہنچ گئی ہے دماغی امراض کی دوا ڈ پر یکیپ کی قیمت 900 روپے سے بڑھا کر 999 روپے کر دی گئی جبکہ طاقت کی دوا سینگو بیان 300 سے بڑھ کر 330 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

اسی طرح اینٹی بائیوٹک دوانو ویڈیٹ کی قیمت 430 سے بڑھ کر 445 روپے اور سی ورسیفکس ڈی بی کی قیمت 410 سے بڑھا کر 530 روپے کر دی گئی ہے۔

معدے کی دوا اینٹا میزول سیرپ 135 سے بڑھ کر 150 روپے جبکہ آنکھوں کے قطرے میتھا کلور 87 سے بڑھ کر 102 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ بی وی ڈوکس کی قیمت بھی 500 سے بڑھا کر 600 روپے کر دی گئی ہے،

جبکہ سٹر وسوڈا، ٹاپور، سربیکس زی، لاکسو مائٹ لوشن، میٹس، ڈپریکیپ، کیریسیف ،سیفکس، از یٹما، ایسی فائل اور گیٹرل سمیت متعدد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

انسولین انجکشن ڈیوائس کی قیمت 2200 سے بڑھ کر 4720 ہوگئی، بد ہضمی اور تیزابیت کی دوا کے پیک کی قیمت 530 سے بڑھا کر 620 روپے کر دی گئی، وٹامنز اور غذائی سپلیمنٹ کی گولیوں کے پیک کی قیمت 480 سے بڑھا کر 510 روپے مقرر کر دی گئی، وٹامن بی کی کمی دور کرنے والی دوا کی قیمت 500 سے بڑھا کر 600 روپے کردی گئی۔

تھائیرائڈ کی مرض کے علاج میں استعمال ہو نیوالی دوا کی قیمت 85 سے بڑھا کر 290 روپے مقرر کر دی گئی، ٹائیفائیڈ کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 805 سے بڑھا کر 930 روپے کر دی گئی ہے، دیگر متعدد جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں ماہرین کے مطابق قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوامی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔