تل ابیب ۔ ایران اور حزب اللہ کے ڈرونز اسرائیلی دفاع کیلئے درد سر بن گئے، اسرائیل نے یوکرین سے مدد مانگ لی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی چھوٹے ڈرونز روکنے کیلئے لاکھوں ڈالرز خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔
اسرائیل کے تحقیقی ادارے انسٹیٹیوٹ آف نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ایران تقریباً 550 ڈرونز اسرائیل کی جانب داغ چکا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر مسلسل ڈرون حملے کیے جارہے ہیں۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے اب تک 100 سے زائد ڈرون حملے ہوئے ہیں، جن میں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے، رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیراعظم نیتن یا ہونے یوکرین کے صدر زیلینکسی سے رابطہ کر لیا، دونوں رہنماؤں نے ایرانی ڈرون حملوں کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یوکرین نے اسرائیل کو ڈرونز کیخلاف موثر ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔