حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نبیل آفریدی کے نام ایک اور بڑا اعزاز Home / پاکستان /

نبیل آفریدی کے نام ایک اور بڑا اعزاز

ایڈیٹر - 28/03/2026
 نبیل آفریدی کے نام ایک اور بڑا اعزاز

تفصیلات کے مطابق نبیل آفریدی وہ پہلے قبائلی بزنس مین بن گئے ہیں جنہوں نے مارخور گروپ آف کمپنیز کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز ،کوئٹہ گلیڈیئٹر اور حیدرآباد کیگزمین بیک وقت تین ٹیموں کو اسپانسر کرکے ان کے ٹیم شرٹس پر مارخور لوگو لگے گی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل آفریدی نے کہا کہ الحمدللہ وہ دن دیکھنا بھی نصیب ہوا جس کا انہوں نے برسوں پہلے خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو جہاں بھی ضرورت ہوگی، مارخور گروپ ہمیشہ پیش پیش ہوگا۔ اس موقع پر نبیل آفریدی نے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال ،کوئٹہ گلیڈئیٹر اونر ندیم عمر اور حیدرآباد کینگز مین کے اونر فواد کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے اور بطور برانڈ اسپانسر ایک نئی تاریخ رقم کی۔