حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اسلام آباد میں اہم سفارتی سرگرمیاں: سعودی، ترک اور مصری وزرائے خارجہ کا مشترکہ دورہ Home / پاکستان /

اسلام آباد میں اہم سفارتی سرگرمیاں: سعودی، ترک اور مصری وزرائے خارجہ کا مشترکہ دورہ

ایڈیٹر - 28/03/2026
اسلام آباد میں اہم سفارتی سرگرمیاں: سعودی، ترک اور مصری وزرائے خارجہ کا مشترکہ دورہ

اسلام آباد: اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ جلد اہم سرکاری دورے پر پہنچ رہے ہیں، جس کا مقصد خطے کی موجودہ صورتحال پر مشاورت اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود، ترک وزیر خارجہ حقان فدان اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی 29 سے 30 مارچ تک دو روزہ دورے پر پاکستان میں قیام کریں گے۔

دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق اس دوران مہمان وزرائے خارجہ اعلیٰ پاکستانی قیادت، بشمول وزیراعظم، سے ملاقاتیں کریں گے اور دوطرفہ تعلقات، علاقائی سیکیورٹی، اور موجودہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم اجلاس کل شام منعقد ہوگا، جس میں خطے میں جنگ بندی اور امن کے قیام سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ان ممالک کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، اور یہ دورہ سفارتی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔