حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سعودی عرب اور یوکرین کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔ Home / بین الاقوامی /

سعودی عرب اور یوکرین کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔

ایڈیٹر - 28/03/2026
سعودی عرب اور یوکرین  کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔

یوکرین: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

یوکرائنی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ یوکرین کی وزارت دفاع اور سعودی وزارت دفاع کے درمیان طے پایا ہے۔

https://x.com/ZelenskyyUa/status/2037451911142539412?s=20

انہوں نے کہا کہ معاہدے کی دستاویز مستقبل میں مزید دفاعی معاہدوں، تکنیکی تعاون اور سرمایہ کاری کی بنیاد فراہم کرے گی اور عالمی سطح پر یوکرین کے دفاعی کردار کو مضبوط کرے گی۔

زیلنسکی نے کہا کہ یہ معاہدہ انسانی جانوں کے تحفظ، دفاعی مہارت اور نظام کی ترقی کے لیے اہم ہے اور یوکرین سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین گزشتہ پانچ سالوں سے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کے خلاف مزاحمت کر رہا ہے جب کہ سعودی عرب کے پاس ایسے دفاعی نظام کی صلاحیت بھی ہے جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

صدر زیلنسکی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور خلیج کی موجودہ صورتحال، ایران کے لیے روس کی حمایت، توانائی کے شعبے میں ممکنہ تعاون اور تیل کی عالمی منڈی پر پڑنے والے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

الجزیرہ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد سے ایران کی جانب سے داغے جانے والے سیکڑوں ڈرونز اور درجنوں میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور صرف جمعے کے روز تقریباً چھ میزائلوں کو ناکارہ بنایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین نے ایران کے ممکنہ حملوں کے تناظر میں دفاعی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس حوالے سے زیلنسکی کا کہنا تھا کہ 201 اینٹی ڈرون ماہرین مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے گئے ہیں۔

یوکرین ایئر ڈیفنس کور فورسز کے ڈپٹی کمانڈر یوری چرویاشچینکو نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ڈرونز کا مقابلہ ریت کے طوفان جیسے خطرناک حالات میں کیا جاتا ہے لیکن کامیابی کا انحصار پائلٹ کی مہارت پر ہے۔

یوکرین نے انٹرسیپٹر ڈرون تیار کرکے روسی ڈرون حملوں کا موثر اور سستا جواب دیا ہے اور 2024 کے آخر سے روسی ڈرون حملوں میں تیزی آئی ہے، صرف اس سال کے موسم سرما میں یوکرین پر 19,000 سے زیادہ ڈرون حملے ہوئے۔