حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مشرق وسطیٰ کے حالات کے پیش نظر پاکستان نے پاک ایران باڈر کھول دی Home / پاکستان /

مشرق وسطیٰ کے حالات کے پیش نظر پاکستان نے پاک ایران باڈر کھول دی

ایڈیٹر - 28/03/2026
مشرق وسطیٰ کے حالات کے پیش نظر پاکستان نے پاک ایران باڈر کھول دی

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں پاکستان نے ایران کے ساتھ سرحدی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ضلع پنجگور میں واقع جیراک کو باضابطہ سرحدی گزرگاہ کا درجہ دے دیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس نئے کراسنگ پوائنٹ کے ذریعے مسافروں کے ساتھ ساتھ تجارتی سامان کی نقل و حرکت کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے لیے متعلقہ قانونی فریم ورک میں ترمیم کی گئی ہے، جس کے تحت 1983 کے ایس آر او میں ایک نئی شق شامل کر کے جیراک کو باضابطہ سرحدی راستہ قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس اقدام پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف سرحدی آمد و رفت میں سہولت پیدا ہوگی بلکہ مقامی سطح پر تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔