حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات : غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی، 6 خاندان افغانستان روانہ Home / پاکستان /

سوات : غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی، 6 خاندان افغانستان روانہ

ایڈیٹر - 27/03/2026
سوات : غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی، 6 خاندان افغانستان روانہ

سوات (بیورو رپورٹ) سوات میں غیر قانونی طورپر مقیم  افغان مہاجرین کے خلاف جاری کارروائی کے دوران  63 افراد پر مشتمل مزید 6 خاندان  افغانستان روانہ کر دئے گئے ضلعی انتظامیہ  کی نگرانی میں  پولیس اورد یگر متعلقہ اداروں نے  مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کی اور انہیں سپیشل برانچ کی نگرانی میں واپس بھیجنے کا عمل شروع کیا، پولیس حکام کے مطابق یہ مہم جاری رہے گی اور ضلع سوات میں مقیم تمام غیر قانونی افغان مہاجرین کو مرحلہ وار افغانستان منتقل کیا جائے گا، پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عمل میں تعاون کریں اور اپنے علاقوں میں مقیم افغان مہاجرین کی اطلاع متعلقہ تھانوں کو دیں جبکہ افغان مہاجرین کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر خود کو حکام کے حوالے کریں اور باعزت طریقے سے اپنے وطن واپس چلے جائیں بصورت دیگر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔