حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام بدل کر عمران خان سٹیڈیم رکھنا ایڈ منسٹریشن ڈیپارنمنٹ گائیڈ لائن کے خلاف ، صوبائی حکومت کو نوٹس جاری، جواب طلب Home / سیاست /

ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام بدل کر عمران خان سٹیڈیم رکھنا ایڈ منسٹریشن ڈیپارنمنٹ گائیڈ لائن کے خلاف ، صوبائی حکومت کو نوٹس جاری، جواب طلب

ایڈیٹر - 27/03/2026
ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام بدل کر عمران خان سٹیڈیم رکھنا ایڈ منسٹریشن ڈیپارنمنٹ گائیڈ لائن کے خلاف ، صوبائی حکومت کو نوٹس جاری، جواب طلب

پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان کرکٹ سٹیڈ یم رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ رٹ کی سماعت کے دوران جسٹس سیدار شد علی نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلے موجود ہیں زندہ شخص کے نام پر کسی جگہ کو منسوب نہیں کیا جا سکتا حکومت ایسا کریں کوئی نیاسٹیڈیم بنالیں، پھر اس کا نام رکھ لیں۔ کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سیدار شد علی اور جسٹس صادق علی مومند پر مشتمل دو  رکنی  بنچ نے کی۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل علی گوہر درانی اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عمران پیش ہوئے۔ دوران سماعت علی گوہر درانی نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے ارباب نیاز کر کٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم رکھا ہے جس کی منظوری صوبائی کابینہ نے 21 فروری 2025 کو دی حالانکہ سٹیڈیم کا نام  تبدیل کرنا ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے گائیڈ لائن کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈ منسٹریشن ڈپیارٹمنٹ خیبر پختو نخوا کے گائیڈ لائن کے مطابق عوامی اثاثوں کو کسی زندہ شخص کے نام سے منسوب نہیں کیا جا سکتا۔ جس پر جسٹس سیدار شد علی نے کہا کہ اس حوالے سے تو پشاور ہائیکورٹ، بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہے کہ زندہ شخص کے نام پر کسی جگہ کو منسوب نہیں کیا جاسکتا اس میں آپ نے جسٹس (ر) قاضی فائز عیسٰی کی ججمنٹ  دیکھی ہے؟ حکومت ایسا کریں کوئی نیا سٹیڈیم بنالیں، پھر اس کانام  رکھ لیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہم اس میں رپورٹ جمع کرتے ہیں، تھوڑا ٹائم دیا جائے۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ارباب نیازسٹیڈیم 1984 میں تعمیر کیا گیا اس کا پہلے نام  شاہی باغ کر کٹ سٹیڈیم تھا، 1987 میں تبدیل کر کے ارباب نیاز رکھا گیا۔ خیبر پختو نخوا لوکل کونسل رولز  1994 کے مطابق کسی جگہ کا  نام رکھنے کے بعد 50 سال تک اس کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے خود بھی صوبائی حکومت کے اس فیصلے پر پرخفگی  کا اظہار کیا ہے۔ ارباب نیاز سٹیڈیم خیبر پختونخوا کا احد انٹر نیشنل کر کٹ گراؤنڈ ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ 1984 سے 2006 تک اس گراؤنڈ پر 15 دن ڈے اور 6 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے۔ آخری میچ  پاکستان اور انڈیا کے در میان فروری 2006 میں ہوا، اس کے بعد کوئی انٹر نیشل میچ  نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ 2017 میں کرکٹ گراؤنڈ کی میں مرمت کا کام شروع کیا گیا، مرمتی کام مکمل ہوا تو اس کا نام   تبدیل کیا گیا۔ ر مضان میں  نیشنل  ٹی 20 کے میچز بھی اس گراونڈ پر ہوئے ہیں جبکہ پی ایس ایل 2026 کا ایک  میچ  بھی اس گراونڈ پر 28 مارچ کو ہو نا تھا تاہم توانائی بحران کے باعث میچز صرف لاہور اور کراچی تک محدود کئے گئے ہیں۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر صوبائی حکومت کو نوٹس  جاری کر کے جواب طلب کر لیا اور سماعت ملتوی کر دی۔