حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، الیکشن کمیشن نے مراد سعید کو نااہل قرار دے دیا۔ Home / سیاست /

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، الیکشن کمیشن نے مراد سعید کو نااہل قرار دے دیا۔

ایڈیٹر - 26/03/2026
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، الیکشن کمیشن نے مراد سعید کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم کی روشنی میں کیا گیا ہے جس میں مراد سعید کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید کے خلاف راولپنڈی کے آر اے بازار تھانے میں درج مقدمہ نمبر 708/23 کی سماعت کے بعد عدالت نے 7 مارچ 2026 کو فیصلہ سنایا تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے 25 مارچ کو ہونے والے اپنے حالیہ اجلاس میں ان کی نااہلی کے آرٹیکل 63 (1) کے تحت کارروائی کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ مراد سعید کو گزشتہ سال 24 جولائی 2025 کو الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے ذریعے سینیٹ کی نشست پر کامیاب قرار دیا گیا تھا۔