اسلام آباد ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے لیے گئے قرض میں رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے 8ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا اور عالمی مالیاتی ادارہ ( آئی ایم ایف) سمیت دیگر ذرائع سے مجموعی طور پر 6ارب 86 کروڑ ڈالر کے لئے قرضے لیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق پاکستان کو جولائی تا فروری 5.86 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی، 5.76 ارب ڈالر کے نئے قرضے میں 9 کروڑ 22 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت قرضوں میں 91 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔
آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر قسط ملا کر حجم بڑھ کر 6.76 ارب ڈالر ہو گیا ہے، پاکستان نے یومیہ بنیاد پر 7.86 ارب روپے کا نیا قرضہ حاصل کیا اور پاکستانی کرنسی میں نئے قرضوں کی مالیت 1904 ارب روپے ہے۔
اسی طرح سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر اور چین نے ایک ارب ڈالر کا قرض رول اور بھی کیا ، پہلے 8 ماہ میں مختلف عالمی مالیاتی اداروں نے 2.37 ارب ڈالر فراہم کیے، نیا پاکستان ٹیفکیٹ کی مد میں بھی 1.76 ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا۔
عالمی بینک 72 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، اے ڈی بی سے 66 کروڑ ڈالر ملے، اسلامی ترقیاتی بینک نے مختصر مدت کیلئے 48 کروڑ ڈالر سے زائد قرض دیا، پاکستان آئی بی آرڈی بینک نے بھی 35 کروڑ ڈالر سے زائد قرض فراہم کیا اور مختلف دوست ممالک نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر سعودی عرب نے موجودہ صورتحال کے باعث غیر ملکیوں کے ویزا میعاد میں توسیع کر دی۔