حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پٹرول مہنگا کر نیکی بجائے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب کٹوتی کا فیصلہ Home / پاکستان /

پٹرول مہنگا کر نیکی بجائے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب کٹوتی کا فیصلہ

ایڈیٹر - 26/03/2026
پٹرول مہنگا کر نیکی بجائے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد ۔حکومت نے پٹرول مہنگا کرنے کے بجائے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب کی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو روکنے کے لئے بڑا قدم اٹھالیا ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لئے جاری مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی کمی کرنے کی تجویز دی ہے تا کہ مالیاتی خسارے کو کنٹرول کیا جاسکے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول 55 روپے اور ڈیزل 75 روپے فی لیٹر مہنگانہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور توقع ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

رواں مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے سے کم کر کے 900 ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے جبکہ وفاقی حکومت تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں 10 فیصد تک کٹوتی کرے گی تا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر بوجھ کم کیا جاسکے۔

ترقیاتی منصوبوں سے بچائے گئے یہ 100 ارب روپے ایمر جنسی ریلیف اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ کیے جائیں گے۔